رکشہ نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ورثا کے سپرد

رکشہ نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ورثا کے سپرد

  



لاہور(کر ائم سیل)لیاقت آباد کے علاقہ میں رکشہ گندے نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے 2سالہ بچے کی لاش متعلقہ مجسٹریٹ کی اجازت سے پوسٹ مارٹم کے بغیر ورثا کے حوالے کر دی گئی،رکشہ ڈرائیور تاحال پولیس کی حراست میں ہے ،کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا رکشہ نمبر 9913 کے ڈرائیور محمدبشیر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کسی قسم کا نشہ نہیں کیا ہوا تھا ،نالے کے ساتھ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے رکشہ بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا جس کے نتیجے میں 2سالہ حمادموقع پر جاں بحق ہو گیا ۔حماد کے لواحقین نے لاش کاپوسٹ مارٹم کرانے اوررکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی سے انکارکردیا جس کے بعد پولیس نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے بیان دینے کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی