مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 16 لڑکیاں شدید زخمی

مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 16 لڑکیاں شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والی 16لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے بھوبھتیاں کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے تنویر نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔دوسرے واقعہ میں رائے ونڈ روڈپر ایک فیکٹری میں کام کرنے والی لڑکیوں کی ویگن الٹنے سے ویگن میں سوار 16لڑکیاں زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک لڑکی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -