تجا وزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، مختلف تھانوں میں 634 مقدمات درج

تجا وزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، مختلف تھانوں میں 634 مقدمات درج

  



لاہور(کر ائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس دوران مختلف تھانوں میں ابتک634مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں ۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو کریک ڈاؤن کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بارے میں رپورٹ روزانہ دفتر ارسال نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سی ٹی او نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں اچھی کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی طاہر اقبال وڑائچ کو نقد انعام دیا۔ طیب حفیظ چیمہ نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹوں،کاروباری مراکزاور شاپنگ مالز کے گرد ونواح میں غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے اور انسدادی کارروائی میں سٹی ٹریفک پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔انہوں نے سیکٹر انچارجوں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنزکو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ایجوکیٹ کریں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

مزید : علاقائی


loading...