نشتر کالونی، 4سالہ بچی کا قتل، پولیس اصل ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی

نشتر کالونی، 4سالہ بچی کا قتل، پولیس اصل ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی

  



لاہور(کر ائم سیل)نشتر کالونی میں چارسالہ بچی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کیس میں اصل ملزم کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ۔پولیس نے مزید 13افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ابھی تک 21افراد کو اس کیس میں شامل تفتیش کر چکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے اور نہ ہی اصل ملزم کی شناخت ہو سکی ہے ۔جن ملزموں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ان کی مدد سے جلد اصل قاتل تک پہنچ جائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...