بادامی باغ،شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

بادامی باغ،شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

  



لاہور(کرائم سیل)بادامی باغ کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شہریوں نے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پکڑے جانے والے دونوں ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے ۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں ہنڈا 125پر سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پتہ چلنے پر شہریوں نے فورا موقع پر پہنچ کر دونوں کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع کر دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی