این اے 125دھاندلی کیس ، تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان کی تین متفرق درخواستیں خارج

این اے 125دھاندلی کیس ، تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان کی تین متفرق درخواستیں ...

  



 لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان کی تین متفرق درخواستیں خارج کردیں۔تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان نے دو روز قبل الیکشن ٹربیونل میں 3 ضمنی درخواستیں دائر کی تھیں۔ایک درخواست میں 25 پولنگ سٹیشنز معائنے کے لئے کھولنے کی استدعا کی گئی تھی، دوسری درخواست میں کہاگیاتھاکہ پولنگ سٹیشنز کے عملے نے پرائیویٹ تھیلوں میں ووٹوں کو بندکرکے بھجوایا ، اس غیر قانونی اقدام میں ملوث ذمہ داران کاتعین کیا جائے اور یہ کہ این اے 125کے لئے چھاپے جانے والے بیلٹ پیپرز اور الیکشن میں استعمال ہونے والے تمام بیلٹ پیپرزکاریکارڈمنگوایاجائے تاکہ ان کا موازنہ سے دھاندلی ثابت کرنے میں مدد مل سکے، تیسری درخواست میں ان کاکہناتھاکہ دھاندلی کے حوالے سے مزید شواہد ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں انہیں اجازت دی جائے۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے الیکشن ٹربیونل سے استدعا کی تھی کہ یہ تینوں درخواستیں الیکشن ٹربیونل کاوقت ضائع کرنے کے مترادف ہیں،انہیں خارج کیا جائے ۔فاضل ٹربیونل نے ایک روز قبل ان متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنا دیا گیا ۔ٹربیونل نے تینوں متفرق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بنیادی انتخابی عذرداری پر بحث کے لئے 18اپریل کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...