پنجاب ، 24گھنٹوں میں 644ٹریفک حادثات ،545 افراد شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 644ٹریفک حادثات ،545 افراد شدید زخمی

  



لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں545 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔جبکہ241افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں317ڈرائیور،22کم عمرڈرائیور، 377 مسافراور99پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ129ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت144ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد50حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں45حادثات میں53 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل789متاثر ہونے والوں میں سے 628مرد اور161خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں104افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور519فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور166زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر537موٹر سائیکلز78آٹو رکشے56موٹر کاریں 46 مسافر بس18ٹرک، اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی