مصطفی کانجو کیس میں اہم پیشرفت ،تفتیش ایس پی سی آئی اے کے سپرد

مصطفی کانجو کیس میں اہم پیشرفت ،تفتیش ایس پی سی آئی اے کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) سابق وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ 15سالہ زین قتل کیس کی تفتیشی انویسٹی گیشن پولیس سے سی آئی اے پولیس کو منتقل کر دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قتل کیس کی تحقیقات ایس پی مصطفی اور انسپکٹر امتیاز شاہ کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق اس کیس کے مدعی کا کہنا ہے کہ انہیں ہراساں کرنے اور صلح کرنے کے لئے مجبور کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا تھا جس کے باعث اعلیٰ افسران نے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس سے واپس لیکر ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے حوالے کر دی ہے ۔اس بارے میں ایس پی عمر ورک کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کے مطابق تفتیش کریں گے اور جو بھی ملزم ہوگا اس کے خلاف تمام ثبوت اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -