مانگا منڈی: تھانہ انچارج نے روزانہ 100موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دے دیا

مانگا منڈی: تھانہ انچارج نے روزانہ 100موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دے دیا

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی تھانہ کے علاقہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تھانہ مانگا منڈی کے انچارج عطاء اللہ نے اہلکاروں کو ناکے لگا کر روزانہ 100موٹر سائیکل تھانے میں زبردستی بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، یہ مہم کئی روز تک جاری رہے گی ،انچارج۔ تفصیلات کے مطابق 14ایریل کو اس مہم کا آغاز 6محافظوں کی ٹیم بناکر تھانہ کے قریب علی گڑھ سکول موٹروے پر اور 6اہلکاروں کی ٹیم بناکر شہر مانگا منڈی میں کیاگیا ہے ۔انچارج خود تھانے میں بیٹھ کر نگرانی کرتے رہے۔ شیر جوانوں نے موٹر سائیکل بند کرنے کیلئے تقریباً11بجے کام شروع کر دیااورمتعدد موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا ۔شہریوں نے پریشان ہوکر مقامی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ مانگا منڈی کی پولیس بلاوجہ کاغذات ہونے پر بھی زبردستی موٹرسائیکل کو بند کر رہی ہے۔ پریس کلب کے سرپر ست اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل نمبر والی بند کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں ہم کو ایس ایچ او نے حکم دیا ہے سر پرست اعلیٰ نے پوچھا کہ کئی موٹر سائیکل سواروں کو آپ روک کر چھوڑ دیتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے تو انہوں نے جواب میں کہا ہمارا بھی کسی کے ساتھ تعلق واسطہ ہے اور کسی سے اپنے موٹر سائیکل کے پٹرول کیلئے خرچہ وغیرہ لیکر چھوڑ دیتے 11بجے سے لیکر تقریباً100کے قریب شام تک موٹر سائیکل بند کر دی گئیں۔ محرر منشی اور نائب محرر منشی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم سے خود بہت پریشان ہیں آپ انچارج عطاء اللہ سے رابطہ کریں جو خود نگرانی کر رہے ہیں۔ سرپرست اعلیٰ اورسیکرٹری پریس کلب نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں پوچھنے والے ہم جو مرضی کریں، ہم سرکل رائیونڈ کے اے ایس پی شاہنواز اور ایس پی زاہد نواز کے حکم پر بند کر رہے ہیں مانگا منڈی کے صحافیوں نے سرکل رائیونڈ کے اے ایس پی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذ نہ ہونے والے موٹر سائیکل کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جن کے پاس کاغذات مکمل ہیں ان کو بند کرنے کا حکم نہیں دیا یہ سب کچھ انچارج اپنی مرضی سے کر رہا ہے ۔ اے ایس پی شا ہنواز نے بتایا کہ میں اب تک 2درجن کے قریب شریف شہریوں کی موٹر سائیکل چھوڑ چکا ہوں۔ جن شہریوں کے کاغذ ات ہونے باوجود موٹر سائیکل بند کیے گئے انہوں نے ملتان روڈ تھانہ مانگا منڈی کے سامنے انچارج عطاء اللہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ شریف شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے والے انچارج کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔یاد رہے کہ انچارج عطاء اللہ کو تھانہ مانگا منڈی میں تعینات ہوئے تقریباً80روز ہوئے ہیں، اس دوران علاقہ میں درجنوں کے حساب سے ڈکیتی چوری راہزنی کی وارداتیں ہو چکی ہے جکبہ چار افراد بھی قتل ہو چکے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...