عارف والا کا رہا ئشی سعودی عرب میں قتل،لاش واپس نہ آئی
لاہور(کرائم سیل) عارف والا کا رہا ئشی سعودی عرب میں قتل،نہ لاش واپس آئی اور نہ وہاں دفن کیا جارہا ہے ،لو احقین انصاف کے حصول کے پریس کلب پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق عارف والہ کے محمد خاں نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرا بھائی شہزاد اکبر 7ماہ قبل بطور ویلڈر پپو سلطان نامی کمپنی کے مالک کے ساتھ سعودی عرب گیا تھا جس کے بارے میں چند روز قبل ہمیں اطلاع دی گئی کہ تمہارا بھائی قتل ہو گیا ہے ۔ہم نے کفیل پپو سے رابطہ کیااور کہا کہ ہمارے بھائی کی لاش کو واپس پاکستان بھیج دے مگر وہ حیلے بہانوں سے ٹال رہا ہے ۔ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے بھائی کی لاش کو پاکستان منگو ایا جا ئے تا کہ ہم اس کو دفن کر سکیں ہمیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کے ہمارے بھائی کی لاش کو دفنانے کے بغیر ہی سعودی عرب میں رکھا گیا ہے ۔