گجر پورہ، گیس سلنڈر پھٹنے سے 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا
لاہور(کرائم سیل)گجر پورہ کے علاقہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 45سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی الیاس کی بیٹی شازیہ نے بتایا کہ ان کے والد نجی بنک میں کام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز وہ گھر سے دفتر کے لیے گئے، راستے میں ان کی موٹر سائیکل پنکچر ہو گئی جس کا پنکچر لگوانے کے لیے وہ ایک ٹائروں والی دکان پر گئے۔ دکان مالک موٹر سائیکل کا پنکچر لگانے لگا کہ اسی دوران وہاں پر پڑا ہوا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے الیاس شدید زخمی ہو گیا ۔اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔