ائیر پورٹس پر تعینات ایف آئی اے کے افسروں کے تبادلے،وزیر داخلہ نے رپورٹ مانگ لی

ائیر پورٹس پر تعینات ایف آئی اے کے افسروں کے تبادلے،وزیر داخلہ نے رپورٹ مانگ ...

  



 لاہور(زاہد علی خان)ملک بھر میں ائیر پورٹس پر اہم عہدوں پر تعینات ایف آئی اے کے افسروں کو ایک ایسے وقت میں جبکہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے اور ائیر پورٹس پر تجربہ کارافسرا ن کی ضرورت ہے انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔اعلیٰ حکام نے تمام ائیر پورٹس پر ان افسروں کو تبدیل کر کے ایسی جگہوں پر تعینات کر دیا ہے جہاں ان کی ضرورت نہیں ہے۔لاہور ائیر پورٹ پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری رحمت کو ان کی کارکردگی پر انعام بھی مل چکا ہے اور انہوں نے ایسے لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو سالہا سال سے ایف آئی کیلئے بھی درد سر بنے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسی طرح حکومت نے ان کی کارکردگی پر انہیں ترقی بھی دی مگر انہیں ہٹا کر ایک پولیس افسرتعینات کر دیا گیا ۔ا س طرح دیگر ائیر پورٹس پر بھی تجربہ کار افسروں کو بھی تبدیل کر دیا گیا جن میں راوالپنڈی کراچی اور دیگر شہر شامل ہیں ۔ان کے تبادلوں کے بارے میں وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ان کے تبادلے کی وجوہات مانگی گئی ہیں ۔وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے سے کہا ہے کہ ائیر پورٹس میں ان افسران کے تبادلے کی وجوہات لکھی جائیں ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ جو افسران بہتر کارکردگی کے حامل ہیں ان کو تبدیل کرنے کی کیا وجہ سے ان کے بارے میں واضح پالیسی ہے کہ ایسے افسران کو موجودہ صورتحال میں برقرار رکھا جائے اور جو محکمے حکومت اور حکومتی پالیسیوں کا دفاع کر رہے ہیں انہیں تبدیل نہ کیا جائے۔ائیر پورٹس پر اہم آسامیوں پر تعینات افسران کی کارکردگی کی رپورٹ بھی انہیں بھجوائی جائے۔ ایف آئی اے

مزید : صفحہ آخر


loading...