ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالی 12 سو گاڑیاں بند کر دیں

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالی 12 سو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس نادہندگان کے لیے نرم گوشہ ختم کردیا۔ایک ہی دن میں لاہور میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 12سو گاڑیاں بند کردیں۔ جبکہ دستاویزات کی بجائے قومی شناختی کارڈ جمع کروانے والے گاڑی مالکان کے ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ حاصل کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے محکمے نے نادرا کو خط لکھ دیا ہے۔معلوم ہواہے کہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2014-15کی آخری سہ ماہی شروع ہونے پر مختلف نوعیت کے ٹیکسوں کی وصولی کا عملی تیز کردیا ہے۔اور نادہندگان کے لیے نرم گوشہ ختم کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمے کی بعض ٹیموں نے صرف صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے اور رجسٹرڈ نہ کی جانے والی 12سو گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔اس ضمن میں سینکڑوں گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں اور محکمے کے دفاتر میں بند کی گئیں۔ جبکہ بعض گاڑیوں کے مالکان سے گاڑیوں کی بجائے دستاویزات یا پھر گاڑی مالکان کے اصل قو می شناختی کارڈ وصول کئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کو ایک ہی دن میں لاہور میں روڈ چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے دستاویزات کی بجائے قومی شناختی کارڈ جمع کروانے والے گاڑی مالکان کے ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ حاصل کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا ہے کیونکہ محکمے کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ بعض گاڑیوں کے مالکان کئی ہزار یا لاکھوں روپے ٹوکن ٹیکس یا رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی بجائے جمع کروائے جانے والے قومی شناختی کارڈ کی جگہ نادرا سے ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ بنوانے لگے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ نے مالی سال 2014-15کے لیے ریونیو کے حکومتی حدف کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق اور ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر قدیر احمد باجوہ کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں اور دونوں ہی افسر ان صوبے بھر میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کے لیے کوشاں ہیں۔ 12سو گاڑیاں بند

مزید :

صفحہ آخر -