مانگا منڈی ، زمینداتر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا

مانگا منڈی ، زمینداتر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) مانگا منڈی کے علاقے میں زمیندار نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے جھگیاں مناواں والی کے رہائشی بشیر نامی شخص کی شادی کچھ عرصہ قبل ارشاد بی بی سے ہوئی تھی جس کے بطن سے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،گزشتہ روز بھی دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر بشیر نے طیش میں آکر ارشاد بی بی کو کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ارشاد بی بی کو محلہ داروں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم تور گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اورلاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔مقتولہ ارشاد بی بی کے رشتہ دار ساجد کا کہنا ہے کہ بشیر اپنی بیوی کواکثر مارتا پیٹتا رہتا تھا ۔وہ تیسری بیٹی پیدا ہونے پر بھی اپنی بیوی سے ناراض ہو گیا تھا ۔اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -