صوبائی دارالحکومت : ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت : ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، ...

  



لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی درجنوں وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اورموٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شاد مان کے رہائشی حسنین اظہر کے گھر میں گھس کر ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 36لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،درہم ،زیورات ،گھڑیاں ،لائسنسی پسٹل ،اور پاؤ نڈز لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے ساجد سلیمان کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے 13لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،کار ،زیورات پرائز بانڈز اور موبائل لوٹ لئے۔ فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے عمران سے 2لاکھ 50ہزار روپے ،شیر اکوٹ میں شازیہ سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ستو کتلہ میں خان پرویز سے 16ہزار روپے ،فیصل ٹاؤن میں ولید سے 10ہزار روپے ،گلبرگ میں عبدالباقی سے 30ہزار روپے ،نشتر کالونی میں ظفر سے 15ہزار روپے ،نواب ٹاؤن میں ابو بکر سے 60ہزار روپے ،اقبال ٹاؤن میں حامد سے 20ہزار روپے ،سمن آباد میں الیاس سے 14ہزار روپے ،وحدت کالونی میں شبیر سے 15ہزار روپے ،غازی آباد میں فاروق سے 30ہزار روپے ،چوہنگ میں پرویز سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین لئے ۔

مزید : علاقائی


loading...