سبزہ زار ، مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا، ملزم فرار

سبزہ زار ، مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا، ملزم فرار
سبزہ زار ، مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا، ملزم فرار

  



لاہور(ملک خیام رفیق)سبزہ زار کے علا قہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 3بچوں کے باپ پارکنگ اسٹینڈ کے مالک کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا ۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی امجد نامی شخص نے اپنے گھر کے قریب ہی مو ٹر سائیکل اسٹینڈ بنا رکھا تھا۔ گذشتہ روز شام کے وقت امجد اور اس کا بھائی محمد علی اسٹینڈ پر موجود تھے کہ ان کے مخالفین عدیل اور تجمل مو ٹر سائیکل پر آئے اور آتے ہی انہوں نے فائرنگ کر کے امجد کوشدید زخمی کر دیا اس کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال میں لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادی۔ ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار عاطف ذوالفقار کے مطابق مقتول امجد آٹھ سال قبل ملزم عدیل کے والد کے قتل میں جیل کاٹ کر آیا تھا جس کی رنجش پر اسے قتل کر دیا گیا مقتول کے بھائی نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ امجد کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں ،ظالموں نے انہیں کم عمری میں ہی باپ کے سائے سے محروم کر دیا، ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی


loading...