نادرا حکام کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی رپورٹ آج جمع کرانیکی ہدایت
لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے نادرا حکام کو حلقے کے ووٹوں پر انگھوٹوں کے نشانات اور شناختی کارڈز نمبرز کی تصدیق کی رپورٹ آج16اپریل تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔این اے 122سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے خلاف دھاندلی کا کیس دائرکررکھاہے۔عمران خان کی درخواست پر نادرا نے ووٹوں کی کاونٹر فائلز پر ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات اور شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ہے مگر رپورٹ ابھی جمع نہیں کرائی گئی ،گزشتہ روز نادرا رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان تھا الیکشن ٹربیونل نے رپورٹ کا انتظار کیا الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔ ا ین اے 122