وکلا کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ،حمزہ شہباز

وکلا کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ،حمزہ شہباز

  



لاہور ( جنرل رپورٹر)ملک میں جمہوریت کے استحکام میں وکلا کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔پاکستان کی ترقی کیلئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت دن رات کام کررہی ہے ۔یوٹرن لینے والوں نے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی جس کا حساب انہیں آئندہ انتخابات میں قوم کودینا ہوگا۔ حمزہ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن آفس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) لائیرز فورم کے ارکا ن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمدپرویز ملک ،نصیر احمد بھٹہ ،اور وکلاء تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار جمہوریت اور سسٹم کے تسلسل میں ہے ۔جس کی واضح مثال بھارت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت گڈ گورننس اور ڈلیوری پر یقین رکھتی ہے ۔ہماری حکومت نے چین کی مدد سے ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کررکھے ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے اس سنگین مسئلہ پر توجہ نہ دی ۔ یہ ہماری حکومت کی کریڈبیلٹی ہے کہ چین سمیت کئی ممالک پاکستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں بے دھڑک سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کافائدہ عوام کو پہنچے گا۔حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ ایل این جی ،سولر پارک اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔قوی امیدہے کہ 2018تک ملک سے توانائی کا بحران مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا ایک اہم منصوبہ صوبے کے تمام 36اضلاع میں12۔ ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ ہے جو2017میں مکمل ہوجائے گااور اس کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چین سے گوادر تک بننے والی اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس خطے میں پاکستا ن کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگاجس سے ملک میں پائیدار معاشی انقلاب جنم لے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...