وزیر اعظم کا گلگت کیلئے47ارب کا پیکج پر ی پول رگنگ ہے، خورشیدشاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا گلگت کیلئے47ارب کا پیکج پر ی پول رگنگ ہے، یو اے ای وزیر کا بیان سفارتی آداب کے منافی تھا،وزیر اعظم کو وضاحت کی بجائے اپنی پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے تھا،پارلیمنٹ کی قرارداد کے خلاف کسی اقدام کی ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ یو اے ای کے وزیر کا پاکستان کے بارے میں بیان سفارتی آداب کیخلاف تھا۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی قرارداد ر وضاحت کے بجائے اپنی پالیسی دینی چاہیے تھی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان کی مسلح افواج حرمین شریفین کا بھرپور دفاع کریں گی تاہم سعودی عرب کی کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے برعکس کوئی کام کیا گیا تو ملک کے اندر اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ امید ہے وزیر اعظم قرارداد کے برعکس کوئی بات نہیں کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا گلگت بلتستان جا کر 47 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرنا قبل از انتخاب دھاندلی ہے۔