کابینہ کا اجلاس نہ ہو سکا ،حج پالیسی مزیدتاخیر کا شکارہو گئی

کابینہ کا اجلاس نہ ہو سکا ،حج پالیسی مزیدتاخیر کا شکارہو گئی
 کابینہ کا اجلاس نہ ہو سکا ،حج پالیسی مزیدتاخیر کا شکارہو گئی

  



 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کابینہ کا اجلاس نہ ہو سکا 15اپریل بھی گزر گیا حج پالیسی تاخیر کا شکارہو گئی کابینہ کے اجلاس کا انتظار کرنے کی بجائے وزیر اعظم کے دستخط کروا کر اعلان کرنے کی تیاریاں ،آج یا کل دستخط نہ ہوئے تو سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی 20اپریل سے بھی آگے چلی جاہیں گی ،وزارت مذہبی امور نے 15مارچ کو حج پالیسی کے اعلان کی تاریخ دی تھی ایک ماہ بعد 15اپریل بھی گزر گیا سٹینڈنگ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران سرکاری حج سکیم کی درخواستیں15اپریل سے23اپریل اور قرعہ اندازی28اپریل کی تاریخ دی تھی 15اپریل کو حج پالیسی کا اعلان ہونے کی صورت میں 20اپریل سے28 اپریل حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ تجویز کی گئی تھی اسی لیے سٹینڈنگ کمیٹی سے منظوری کے بعد اب کابینہ کے اجلاس کا انتظار کرنے کی بجائے وزیر اعظم سے دستخط کرانے کے ساتھ اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...