یمن تنازع، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

یمن تنازع، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

  



 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان نے یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اقدام پاکستان کے موقف کی تصدیق ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے اتحاد ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور یمن میں صدر حادی کی آئینی حکومت کا حامی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان حوثیوں کی بغاوت کی مذمت کرتا ہے اور مذاکرات کے زریعے یمن کے مسئلے کے حل کا خواہشمند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول