عمران خان نے ایم کیو ایم کے ہرجانے کے دعوے کا جواب داخل کرا دیا

عمران خان نے ایم کیو ایم کے ہرجانے کے دعوے کا جواب داخل کرا دیا

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے ہرجانے کے دعوے کا جواب داخل کر دیا جس میں سندھ ہائی کورٹس سے کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کا دعویٰ ذاتی عناد پر مبنی ہے،زہرہ شاہد کے قتل سے متعلق میرا بیان ذاتی رائے تھی،سیاسی قائدین کو اظہار آزادی کا مکمل حق حاصل ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی پانچ ارب روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت ہوئی ۔ عمران خان کی جانب سے دعوی کا جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے ایم کیو ایم نے ذاتی عناد کے باعث دعوی دائرکیا ہے ۔ ہرجانے کا دعوی قابل سماعت نہیں ہے اسے خارج کیا جائے ۔ زہرہ شاہد تحریک انصاف کی بانی ممبران میں سے تھیں جنہوں نے ایم کیو ایم سے اختلاف کیا تھا ۔ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد زہرہ شاہد کا قتل ہوا ۔ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کر دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔ الطاف حسین اور دیگر رہنما سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ۔ میرا بیان اپنی رائے پر مبنی تھا ۔ سیاسی رہنماؤں کو آزادی اظہار کا مکمل حق حاصل ہے ۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی

مزید : صفحہ اول