ضمنی الیکشن میں پولنگ عملہ کسی دوسرے صوبے سے لیا جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

ضمنی الیکشن میں پولنگ عملہ کسی دوسرے صوبے سے لیا جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

  



اسلام آباد(اان لائن ،اے این این)تحریک انصاف نے کراچی کے ضمنی الیکشن سے متعلق مطالبات کی فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروادی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی گئی مطالبات کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ عملہ سندھ کی بجائے کسی دوسرے صوبے سے لیا جائے۔ پریذائیڈنگ افسران کی فہرست الیکشن سے دو روز قبل فراہم کی جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن کے حساب سے بیلٹ پیپرز کے سیریل نمبر بھی فراہم کیے جائیں، فارم 14 اور 15 پرپریذائیڈنگ افسران کے انگوٹھے کا نشان ہونا چاہیے۔ ان فارموں پر پریزائیڈنگ افسران کا شناختی کارڈ نمبر ہونا چاہیے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران کی جاری کردہ ان وینٹری لسٹ بھی فراہم کی جائے۔ ریٹرننگ افس طے شدہ معیار سیاہی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ان مطالبات پر عملدرآمد نہ ممکن ہے ماضی میں اس طرح کبھی نہیں ہوا۔

مزید : صفحہ اول


loading...