وزیر اعلٰی پنجاب کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنانے کا حکم

وزیر اعلٰی پنجاب کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی یقینی ...

  



 لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ شادی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے۔ خلاف ورزی کی شکایت ملنے پر متعلقہ ضلع کے انتظامی اور پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ شادی تقریبات میں ون ڈش او رمقررہ اوقات کی پابندی کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی جائے اور اس ضمن میں مسودہ قانون تیار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے ساتھ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شادی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچ رہا ہے اور اس پابندی کا مقصد بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں اسراف اور فضول خرچی کی حوصلہ شکنی کے ساتھ سادگی کو فروغ دینا اور وقت کی بچت کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرکاری سکولوں میں تدریسی کتابوں کی عدم دستیابی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرتعلیم اورسیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری سکولوں میں مفت تدریسی کتابوں کی تقسیم یقینی بنائی جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...