نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما‘ سینیٹر محمد اعظم خان ہوتی انتقال کر گئے ‘ سپرد خاک
ط مردان(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پا رٹی کے سینئر رہنما سینٹر محمد اعظم خان ہو تی تقریباً69سال کی عمر میں وفا ت پا گئے وہ اے این پی کے قا ئد اسفندیار ولی کے برادر نسبتی بیگم نسیم ولی خان کے بھا ئی اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا امیر حیدر خا ن ہو تی کے والد تھے اعظم خا ن ہو تی نے فعال سیا سی زندگی گزاری وہ دو مرتبہ وفا قی وزیر برا ئے مواصلا ت رہے محمد اعظم خا ن ہو تی 27اپر یل 1946کو مردا ن کے سرکر دہ سیا سی گھر انے اور تحریک خدائی خدمت گا ر کے رہنما امیر محمد خا ن کے ہا ں پید ا ہو ئے ابتد ائی تعلیم رسالپور سے حا صل کی ایچی سن کا لج لا ہو ر سے ایف ایس سی کے بعد گو رنمنٹ کا لج نو شہرہ سے گر یجو یشن کی ڈگر ی حا صل کی اعظم خا ن ہو تی نے 1967میں پا ک فوج میں کمیشن حا صل کیا 1971کی پا ک بھا رت جنگ میں انہو ں نے بحیثیت کپٹن حصہ لیا تا ہم 1972میں فو ج کی ملا زمت چھوڑ اور نیشنل عوامی پا ر ٹی (نیپ)کے پلیٹ فارم سے سیا ست کا آغا ز کیا نیپ پر پا بند ی کے با عث دیگر سر کر دہ رہنما ؤ ں کی طرح اعظم خا ن ہو تی بھی جلا وطنی کی زندگی اختیا ر کر نی پڑی نئی جما عت عوامی نیشنل پا رٹی (اے این پی)تو اس کے با نیو ں میں اعظم خان ہو تی بھی شامل تھے وہ اے این پی کی یو تھ ونگ ننگیا لے پختو ن کے بھی با نی رہے 1 199اور 1997کے عا م انتخا با ت میں عوامی نیشنل پا رٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر اور دونو ں ہی مرتبہ وفا قی وزیر مو اصلا ت رہے او ر اس دوران انہو ں نے مو ا صلا ت میں انقلا بی اقداما ت اٹھا ئیں جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یا د رکھے جا ئیں گیااعظم خان ہو تی 2012میں اے این پی کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہو ئے وہ کچھ عرصے سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے تقر یباً 69سال کی بھر پو ر زندگی گز ارنے کے بعد 15اپر یل 2015کی صبح اپنے خا لق حقیقی سے جا ملے ۔ مر حوم کا نما ز جنا زہ خدائی خدمت گا رممتاز عالم دین اسراراحمد طورو نے پڑھا یا نما ز جنا زہ میں چیر مین سینٹ میا ں رضا ربا نی ، گو ر نر خیبر پختو نخوا سردار مہتاب خا ن عباسی ، سینیٹر راجہ ظفر الحق ، سینیٹر اقبا ل ظفر جھگڑا ، سینیٹر الیا س بلو ر ، سینیٹر چوہدری تنویر ، سینیٹر سعید غنی ، سینیٹر با ز محمد ، سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی غلا م احمد بلور ،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مجا ہد خا ن ،اے این پی صوبہ سند ھ کے صدر شاہی سید ، عبدا لولی خان یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پر و فیسر ڈاکڑ احسان علی ، با چا خا ن یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر کے مختلف سیا سی جما عتو ں کے مر کزی اور صوبا ئی رہنما ؤ ں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی مر حو م کو ہو تی ہا ؤس میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔