چینی صدر ژی جن پنگ 19اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے ‘ ہم معاہدوں پر دستخط متوقع

چینی صدر ژی جن پنگ 19اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے ‘ ہم معاہدوں پر دستخط متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی) چینی صدر ژی جن پنگ پاکستان کے اہم دورے پر 19 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے،وہ 20اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیر مہمان داری مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ چینی صدر کی اسلام آباد آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت کو سجانے کا کام تیز کر دیا گیا ہے، سی ڈی اے نے شاہراہ دستور ، پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر،وزیر اعظم آفس و دیگر عمارتوں اور شاہراہوں پر خیر مقدمی بینرز لگانے کا کام شروع کر دیا جبکہ چینی صدرژی جن پنگ ، صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف کی قد آورتصاویر بھی آوایزاں کی جائیں گی، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے خصوصی طور پر پھول اور گملے رکھ دیئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چینی صدر 20اپریل کو ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے جبکہ 21 اپریل کو ان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ظہرانہ دیا جائے گا۔ اس دورے میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ چینی صدر کے ہمراہ 100 سے زائد چینی سرمایہ کار بھی پاکستان آئیں گے جو توانائی کے شعبے کے علاوہ مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کیلئے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -