کراچی میں ڈمپر کی زد میں آکر دو کم عمر طالبعلم جاں بحق

کراچی میں ڈمپر کی زد میں آکر دو کم عمر طالبعلم جاں بحق
کراچی میں ڈمپر کی زد میں آکر دو کم عمر طالبعلم جاں بحق

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن معمار موڑ میں ڈمپر کی ٹکر سے دو طالبعلم جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں طلبہ سکول کیلئے جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ڈرائیور گاڑی لیکر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے۔لاشوں کو عباس شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن بھائی سکول طلبہ تھے اور ان کی عمریں 10 سے 12 سال کی تھیں۔

مزید : کراچی


loading...