الیکشن مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم 10 سالہ بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

الیکشن مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم 10 سالہ بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے
الیکشن مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم 10 سالہ بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

  



لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی بچی کا سوال سن کر گڑبڑا گئے، جواب نہ بن پڑا تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔ مانچسٹر کی رہنے والی دس برس کی ریما نے وزیراعظم سے پوچھا کہ ’’اگر آپ الیکشن میں اپنے علاوہ کسی دوسرے سیاست دان کو چنتے ہیں تووہ کون ہوگا؟۔ ڈیوڈ کیمرون سوال سن کر تھوڑے گڑبڑا گئے۔ بعد میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے کہ اگر وہ یہ سمجھتے کہ ان کے علاوہ کوئی اور انتخابات جیت سکتا ہے تو وہ انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیتے، اس لئے اس سوال کا جواب دینا ان کے لئے مشکل ہے۔ ملاقات کے آخر میں کیمرون نے بچی کے سوال کو اپنی الیکشن مہم کے دوران پوچھا گیا بڑا سوال قرار دیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...