انٹر پول کو گلوکار جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم

انٹر پول کو گلوکار جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم
انٹر پول کو گلوکار جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم

  



مانٹریال(مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کی عدالت نے انٹر پول کو بین الاقوامی پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

 خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر کے خلاف 2013ءمیں ایک پریس فوٹو گرافر پر حملے کا الزام ہے جس کی سماعت ارجنٹائن کی عدالت میں ہو رہی ہے۔ عدالت نے گزشتہ برس جسٹس بیبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے انٹرپول کو حکم دیا ہے کہ جسٹن بِیبر دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

واضح ر ہے کہ جسٹن بیبر کینیڈا میں بھی ایک ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کے الزام میں عدالتی کارروائی کا سامنا کر چکے ہیں جبکہ کیلی فورنیا میں انہیں اپنے پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکنے کے الزام میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید : تفریح


loading...