گائے کے گوشت پر پابندی، رشی کپور بھڑک اٹھے

گائے کے گوشت پر پابندی، رشی کپور بھڑک اٹھے
 گائے کے گوشت پر پابندی، رشی کپور بھڑک اٹھے

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت کی پابندی پر بالی ووڈاداکاررشی کپور بھڑک اٹھے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں رشی کپور کاکہناتھاکہ حکومت مچھلی کے شکار پر بھی پابندی لگا کر بھارت کو سبزی خور ملک کیوں نہیں بنا دیتی۔ رشی کپور نے بھارتی حکومت کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ صرف گائے کے گوشت پر پابندی کیوں؟ حکومت مرغی، بکرے اور مچھلی کے گوشت پر بھی پابندی کیوں نہیں لگا دیتی؟گوشت پر پابندی سے لوگ مجبوراً سبزیوں اوردالوں کی طرف راغب ہوں گے اور گوشت کی پریشانی سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی ۔

مزید : تفریح


loading...