باپ کا بدلہ ، بیٹے نے کزن سے ملکر جیل سے رہا ہونیوالے مخالف کو قتل کر دیا

باپ کا بدلہ ، بیٹے نے کزن سے ملکر جیل سے رہا ہونیوالے مخالف کو قتل کر دیا
باپ کا بدلہ ، بیٹے نے کزن سے ملکر جیل سے رہا ہونیوالے مخالف کو قتل کر دیا

  



لا ہور (ویب ڈیسک )سبزہ زار کے علا قہ میں با پ کے قتل کا بد لہ لینے کیلئے بیٹے نے کزن سے ملکر فائرنگ کر کے 8سا ل بعد جیل سے رہائی پا نے والے مخالف کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ سبزہ زار کے علا قہ میں 8سا ل قبل عد یل کے والد سر دار کو 40سا لہ رکشہ ڈرائیور امجد نے معمو لی تلخ کلا می پر فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقد مہ تھا نہ سبز ہ زار میں درج ہو ا تھا اور پولیس نے امجد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیاتھا اور وہ اب رہا ہو کرباہر گیا تھامگر مقتول سردار کے بیٹے عد یل اور اسکے بھتیجے تجمل نے دل میں رنجش رکھی۔ گز شتہ روز امجد کر اچی والی پلی کے قریب جا رہا تھا وہاں گھا ت لگا ئے بیٹھے عد یل اوراسکے کزن تجمل نے اس پراندھادھندفائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر امجدشدید زخمی کر دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی امجد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیامگر وہ جانبر نہ ہو سکا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : لاہور