ایس ایچ او پریڈی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایس ایچ او پریڈی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ایس ایچ او پریڈی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ پریڈی اعجاز خواجہ قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد اخترکالونی کے روڈ پر ایس ایچ او تھانہ پریڈی اعجاز خواجہ کی گاڑی پر فائرنگ کی اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔اعجاز خواجہ کی لاش کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیاہے ،جناح ہسپتال کی ڈاکٹر سیمی کا کہناہے کہ ایس ایچ او کو تین گولیاں لگی ہیں ایک پیٹ میں اور دو سینے میں اور یہ گولیاں ان کو انتہائی قریب سے ماری گئی ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...