ترکی میں پہلے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر شروع

ترکی میں پہلے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر شروع
ترکی میں پہلے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر شروع

  



انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے 20 بلین ڈالر لاگت سے ملک کے پہلے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر توانائی تانیر بلدیز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ میر سائن کے علاقے آکیویو میں تعمیر کیا جانیوالا پہلا جوہری پلانٹ 20 بلین ڈالر لاگت کا پراجیکٹ ہے جو کہ روس کی جوہری ایجنسی دوستم کے ایران میں تعمیر کئے گئے پہلے جوہری توانائی پلانٹ کی طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جوہری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس پلانٹ کی تعمیر انتہائی اہم تھی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی جوہری توانائی پر انحصار کم کرنے کیلئے ملک میں تین جوہری پلانٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کے تحت یہ پہلا پلانٹ ہے جبکہ جلد دیگر دو پلانٹوں کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی