فلپائن میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم قائم

فلپائن میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم قائم
فلپائن میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)وقت کے ساتھ ساتھ انسانی ضروریات اور خیالات بدلتے رہتے ہیں ، کبھی پینٹنگز اوردیگرنایاب اشیاءمیوزیم کی زینت بنتی تھیں لیکن ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ ضروریات بدل گئیں اور فلپائن میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم قائم کر دیا گیا ۔ یہ سیلفی میوزیم عوام میں بڑھتے ہوئے شوق کو سامنے رکھتے ہوئے قائم کیا گیا۔
سیلفی لینا ایک فن کی شکل اختیار کر گیا ہے اور ہر روز مختلف زاویوں سے لی گئی تصاویر ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے منیلا میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم کا قائم کیا گیا ہے جہاں سیلفی لینے کی مکمل آزادی ہو گی۔
 میوزیم میں آرٹ کے نمونے اس انداز میں رکھے گئے ہیں کہ یہاں آنے والے افراد تصاویر، پینٹنگز اور مجسموں کے ساتھ من چاہے انداز میں سیلفی لے سکیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار کسی میوزیم میں آنے والے افراد کو وہاں رکھی ہوئی چیزوں کو چھونے کی اجازت دی گئی ہے۔