مراکش کے وزیر ساتھی خاتون سے شادی کریں گے

مراکش کے وزیر ساتھی خاتون سے شادی کریں گے
مراکش کے وزیر ساتھی خاتون سے شادی کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط (ویب ڈیسک) سیاست دانوں اور اہم شخصیات کی ہمہ پلہ خواتین سے شادیاں کوئی نئی بات نہیں مگر کسی ملک کی پارلیمنٹ کے دو حاضر سروس مردو زن وزراء کا آپس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا کم از کم افریقی ملک مراکش کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔ مراکش کی حکومت میں شامل ایک وزیر نے اپنی ساتھی خاتون وزیر کو پیغام نکاح بھیجا جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی تعلقات حبیب الشوبانی اور خاتون وزیر تعلیم سمیہ بن خلدون کچھ ہی عرصہ قبل ایک دوسری کی محبت کے اسیر ہوئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -