یاسر شاہ زخمی ،ایک ہفتہ ریسٹ کا مشورہ،یاسر شاہ کی جگہ ذولفقار بابر ٹیم میں شامل

یاسر شاہ زخمی ،ایک ہفتہ ریسٹ کا مشورہ،یاسر شاہ کی جگہ ذولفقار بابر ٹیم میں ...
یاسر شاہ زخمی ،ایک ہفتہ ریسٹ کا مشورہ،یاسر شاہ کی جگہ ذولفقار بابر ٹیم میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید چیمہ نے کہاہے کہ یاسر شاہ کو ہاتھا میں چوٹ لگنے کے باعث تین ٹانکے لگے ہیں ، ڈاکٹرز نے انہیں سات دن آرام کا مشورہ دیاہے اور اب ان کی جگہ ذولفقار بابر قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیم منیجر نوید چیمہ کا کہناتھا کہ یاسر شاہ کو واپس نہیں بھیجا رہا وہ ٹیسٹ سریز کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ یاسر شاہ کی جگہ ون ڈے سکواڈ میں ذولفقار بابر کو شامل کر لیا گیاہے ۔ترجمان پی سی بی کا کہناہے کہ ذولفقار بابر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے اور وہ آج ہی دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کیلئے روانہ ہو ں گے ۔واضح رہے کہ یاسر شاہ بنگلہ دیش کیساتھ پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے باعث وہ ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید :

کھیل -