سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی نے رمیز راجہ اور شعیب اختر سے معافی مانگ لی

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی نے رمیز راجہ اور شعیب اختر سے معافی مانگ لی
سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی نے رمیز راجہ اور شعیب اختر سے معافی مانگ لی

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں رمیز راجہ اور شعیب اختر سے متعلق اپنے بیان سے مکر گئے اور کہاکہ گزشتہ رات جو کچھ ہوا اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اپنی تازہ ٹوئٹ میں کامبلی نے کہا کہ ان کے دوست نے موبائل فون اٹھایا تھا اور بغیر اجازت اس سے ٹوئیٹ کی اور اس سارے معاملے میں ان کا کوئی قصور نہیں یہ صرف دوست کی غلطی تھی۔ انہوں نے اس معاملے پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ ایک غلطی تھی جس پر وہ نہ صرف شرمندہ ہیں بلکہ معافی بھی مانگتے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ونود کمبلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر اور رمیز راجہ کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔

مزید : کھیل


loading...