پی سی بی کا شعیب ملک کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ

پی سی بی کا شعیب ملک کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ
پی سی بی کا شعیب ملک کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم سے ایک سال باہر رہنے والے آل راو¿نڈر شعیب ملک کو ایک دفعہ پھر ٹی 20 کرکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں صرف ایک ٹی 20 میچ منعقد ہونے کے باعث شعیب کو نہیں بھیجا گیا گیا تاہم زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ سلیکٹرز کی جانب سے تجربہ کار کھلاڑی کو اس دفعہ ٹیم میں زیادہ موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ان کی فارم اور فٹنس کو بھی مد نظر رکھا جائگا۔

 ذرائع کے مطابق ٹی 20 کپتان شاہد خان آفریدی نے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور وہ انہیں آئندہ سال ہندوستان میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ بھی بنانا چاہتے ہیں۔ 2009 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر محنت اور تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

 شعیب ملک 32 ٹیسٹ، 215 ایک روزہ اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...