بنگلہ دیش سیریز کیلئے سکواڈ متوازن ، ورلڈکپ میں ان فٹ ہونے پر بہت افسوس ہے : محمد عرفان

بنگلہ دیش سیریز کیلئے سکواڈ متوازن ، ورلڈکپ میں ان فٹ ہونے پر بہت افسوس ہے : ...
بنگلہ دیش سیریز کیلئے سکواڈ متوازن ، ورلڈکپ میں ان فٹ ہونے پر بہت افسوس ہے : محمد عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باﺅلرمحمدعرفان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے منتخب شدہ پاکستانی سکواڈ متوازن ہے، اظہر علی اچھے کھلاڑی ہیں بطور کپتان بھی کامیاب رہیں گے، فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹور کے لیے منتخب نہیں ہوسکا جس پر مایوسی ہے، ورلڈکپ میں میڈیا سمیت سب نے سپورٹ کیا لیکن بدقسمتی سے ان فٹ ہوگیا جس پر افسوس ہے ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محمد عرفان نے کہاکہ کرکٹ کا کوئی بھی ٹوراگر ضائع ہوجائے تو مایوسی ہوتی ہے، فاسٹ بولرز زیادہ محنت کرتے ہیں،دراز قد پیسرز کے ساتھ فٹنس کا مسئلہ رہتا ہی ہے اور اُنہیں بھی مسائل کا سامنا ہے، فٹنس کے لیے محنت کر رہا ہوں، کافی بہتری بھی آئی، سری لنکا سے سیریز میں کم بیک کر کے پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
ایک سوال پر عرفان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جس طرح پاکستانی میڈیا نے سپورٹ کیا اچھا لگا لیکن بدقسمتی سے اہم میچ سے قبل ان فٹ ہوگیا، یہی وقت تھا کہ ملک کےلئے کچھ کروں تاہم قسمت نے ساتھ نہیں دیا، اب میگا ایونٹ گزر گیا، مستقبل میں ہونے والی سیریزکو سامنے رکھ کر محنت کر رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم کو مدعو کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے جس کے بعد دیگر ٹیموں کی بھی آمد متوقع ہے ۔

مزید :

کھیل -