ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر رضا حسن کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر رضا حسن کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر رضا حسن کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان قومی اسپنر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے باعث اُن کاکرکٹ کیریئر خطرے میں پڑ گیا۔کراچی میں ہونے والے پنٹنگولر کپ میں قومی سپنر نے پنجاب بادشاہ کی نمائندگی کی۔

ڈوپ ٹیسٹ کےلئے قومی کرکٹر کا سیمپل بھارت بھجوایا گیا تھاجو نہ صرف مثبت آیا بلکہ ٹیسٹ میں کوکین کا استعمال بھی ثابت ہوا جس کے بعد قومی کرکٹر کودو سالہ پابندی عائد کے علاوہ پولیس کیس کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی سی بی کو رضا حسن کے جواب کا انتظار ہے کہ وہ سیمپل ٹو کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں یا اپنے وکیل کے ذریعے اپنی صفائی پیش کریں گے ، اس عمل میں دوسے تین ہفتے لگ سکتے ہیں جبکہ نتیجہ سامنے آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

مزید : کھیل


loading...