یمن میں پھنسے مزید 11پاکستان وطن واپس پہنچ گئے

یمن میں پھنسے مزید 11پاکستان وطن واپس پہنچ گئے
یمن میں پھنسے مزید 11پاکستان وطن واپس پہنچ گئے

  



 کراچی(آئی این پی )یمن میں محصور 11 پاکستانی شہری عمرے کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 372کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے،کراچی ائیر پورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کے اہل خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور مسافروں نے جہاز سے باہر آنے کے بعد پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن واپسی یقینی بنانے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ یمن کے حالات خراب ہیں اور وہاں کھانےکی چیزیں بھی میسرنہیں تاہم وطن واپس پہنچنے پربہت خوش ہیں لیکن اب بھی بہت سے پاکستانی یمن میں محصورہیں۔

یاد رہے کہ یمن کی کشیدہ صورت حال کے باعث وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر محصور پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : کراچی


loading...