پی ایس او کی جانب سے 50ہزار ٹن غیر معیاری تیل کی خریداری کا انکشاف

پی ایس او کی جانب سے 50ہزار ٹن غیر معیاری تیل کی خریداری کا انکشاف
پی ایس او کی جانب سے 50ہزار ٹن غیر معیاری تیل کی خریداری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سے 50ہزار ٹن غیر معیاری تیل کی خریداری کا نکشاف ہو اہے ۔نجی ٹی چینل کے مطاق غیر معیاری فرنس آئل جہاز سے کراچی بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیاہے جبکہ غیر معیاری تیل کا جہاز 16روز تک کراچی پورٹ کے باہر کھڑا رہا جس کے باعث جہاز کے غیر معمولی انتظار پر پی ایس او کو چار لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیاہے ۔
ترجمان پی ایس او کا کہناہے کہ غیر معیاری تیل میں معیاری تیل ملا کر اس کو مطلوبہ معیار پر لایاجائے گا اور کوتاہی برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔
غیر معیاری تیل کے باعث گاڑیوں کے انجنز کو شدید نقصان پہنچتاہے اور گاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی اثر پڑتاہے ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -