مبینہ دھاندلی کیخلاف26سیاسی جماعتیں گواہی دیں گی:عمران خان

مبینہ دھاندلی کیخلاف26سیاسی جماعتیں گواہی دیں گی:عمران خان
 مبینہ دھاندلی کیخلاف26سیاسی جماعتیں گواہی دیں گی:عمران خان

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل کمیشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آج جوڈیشل کمیشن مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق پہلی سماعت کرنے جا رہاہے اور  عمران خان سمیت 26سیاسی گروپ مبینہ انتخابی دھاندلی اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے کیونکہ تحریک انصاف کے علاوہ 26سیاسی جماعتیں جوڈیشل کمیشن کی فریق بننے جار ہی ہیں دھاندلی کیخلاف گواہی دیں گی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہو ئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...