این اے 246، جماعت اسلامی کا پیپلزپارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ

این اے 246، جماعت اسلامی کا پیپلزپارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ
این اے 246، جماعت اسلامی کا پیپلزپارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے متحدہ قومی موومنٹ کو این اے 246کے ضمنی انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لیے پیپلزپارٹی سے مدد لینے کافیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کے درمیان آج ہی رابطے متوقع ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماءلیاقت بلوچ نے بتایاکہ پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں اور پہلی ترجیح عمران خان کی جماعت سے اتحاد تھی لیکن ابھی تک خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوسکی ۔اُنہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے امیدوار کو یقینی شکست سے دوچار کرنے کے لیے پیپلزپارٹی سے مد د لینے کافیصلہ کیاہے اور آج ہی پیپلزپارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے جس دوران اُنہیں مدد کی درخواست کی جائے گی ۔

مزید : کراچی