پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکرتباہ
پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکرتباہ

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کا میراج طیارہ سونمیانی کے علاقے میں گرکرتباہ ہوگیاہے تاہم خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھااورتکنیکی خرابی کی وجہ سے حب کے علاقے سونمیانی میں گرگیا۔

ترجمان نے بتایاکہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیاگیاہے جو رپورٹ مکمل کرکے چیف آف ایئرسٹاف کو پیش کرے گا۔اُنہوں نے بتایاکہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

مزید : قومی