”جونیئرملک “، شعیب نے مداحوں کو خوشخبری دیدی

”جونیئرملک “، شعیب نے مداحوں کو خوشخبری دیدی
”جونیئرملک “، شعیب نے مداحوں کو خوشخبری دیدی

  



کراچی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شائقین کو ”جونیئر ملک“ کے جلد آنے کی خوشخبری سنا دی،ثانیہ مرزا جب ڈبلز میں نمبر ون ٹینس پلیئر بنیں تو شعیب ملک نے انہیں ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے خود کو ان کا ’نمبرون فین‘ قرار دیا، جواب میں ثانیہ نے کہا کہ ’ ایک فین کا دوسرے کو شکریہ، جلد ہی ملاقات ہوگی‘۔ بعد میں شعیب ملک نے ٹویٹر پر فالوورزکے سوالات کے جواب دیے، انھوں نے کہا کہ مجھے ثانیہ مرزا کے نمبر ون پلیئر بننے پر خوشی ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ کتنی شدت سے محنت کرتی ہیں، فون کرکے مبارک باد دی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ’جونیئر ملک‘ کب آئیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’انشاءاللہ جلد‘ ، بیٹے کو کرکٹر یا ٹینس پلیئر بنانے کے حوالے سے سوال پر شعیب ملک نے کہاکہ یہ بتانا کافی مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ دونوں گیمز کھیلے۔

 بیٹی ہونے کی صورت میں نام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ابھی کچھ سوچا نہیں، مرائیلا یا پھر ریم نام ہوسکتا ہے‘۔ شعیب ملک نے واضح کیا کہ وہ کبھی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے پر مجبور نہیں کریں گے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اُنہوں نے بھارت میں پسندیدہ شہر حیدرآباد کو قرار دیا جہاں ان کا سسرال ہے، ثانیہ مرزا عید کے بعد پاکستان آئیں گی جبکہ میں ان سے ملنے جلد ہی حیدرآباد جاﺅں گا، وہ کہتے ہیں کہ دونوں میں بعض اوقات جھگڑا بھی ہوا جوکہ ثانیہ شروع کرتی ہیں اور وہ ختم کرتے ہیں ۔

 ایک سوال پر شعیب ملک نے کہاکہ ایک ساتھ ٹی وی دیکھتے ہوئے ہمیشہ ریموٹ ثانیہ کے ہی پاس ہوتا ہے، اُنہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی محبت انھیں بچپن میں ہی ہوگئی تھی جو ثانیہ نہیں تھیں۔

مزید : کھیل


loading...