زین قتل کیس،مصطفی کانجو نے گولی چلانے کا الزام گارڈز کوا پنے سر لینے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا :ذرائع

زین قتل کیس،مصطفی کانجو نے گولی چلانے کا الزام گارڈز کوا پنے سر لینے کیلئے ...
زین قتل کیس،مصطفی کانجو نے گولی چلانے کا الزام گارڈز کوا پنے سر لینے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا :ذرائع

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبعلم زین کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار امصطفی کانجو نے گولی چلانے کے الزام گارڈز کو اپنے سر لینے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیاہے ۔نجی ٹی چینل کے مطابق مصطفی کانجو نے گارڈز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ الزام اپنے سر پر لے لیں ضمان کے بعد ان کی رہائی اس کی ذمہ داری ہو گی ۔

دوسری جانب سی آئی اے نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہاہے کہ فائرنگ مصطفی کانجو نے ہی کی تھی ،اگلی پیشی پر مزید ریمانڈ کیلئے استدعا کی جائے گی، مصطفی کانجو کیخلاف پنجاب بھر میں درج مقدمات پر تفتیش کرنے اور تفتیش کا دائرہ کا ر وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : لاہور