ایشیاء کپ اب ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر ہو گا،اشرف الحق

ایشیاء کپ اب ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر ہو گا،اشرف الحق
ایشیاء کپ اب ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر ہو گا،اشرف الحق

  



کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو سید اشرف الحق کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ اب 50اوورز کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اشرف الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے بعد ہو گا جبکہ ابھی تک میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ اب افغانستان ، ہانگ کانگ، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی ایشیاء کپ کھیلیں گی۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 20,20اووز تک محدود ہو گا ۔

مزید : کھیل