جولوگ کے پی کے میں نہیں آئے وہ ہم پر فلم بنارہے ہیں :ریحام خا ن

جولوگ کے پی کے میں نہیں آئے وہ ہم پر فلم بنارہے ہیں :ریحام خا ن
جولوگ کے پی کے میں نہیں آئے وہ ہم پر فلم بنارہے ہیں :ریحام خا ن

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ جولوگ خیبر پختون خواہ اور وزیر ستان نہیں آئے وہ لوگ ہم پر فلم بنا رہے ہیں ۔

خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہناتھا کہ دھرنے میں خواتین نے بھی حصہ لیا اور وہ خیبر پختون خواہ کی خاتون ہو کر گھر سے نکل رہی ہیں ،خواتین جس شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ آئیں ہم مدد کریں گے یہی خان صاحب کی خواہش ہے اوریہی تبدیلی کے نئے چہرے ہیں ۔

ریحام خان کا کہناتھا کہ جو لوگ کبھی کے پی کے اور وزیر ستان آئے ہی نہیں وہ ہم پر فلم بنا رہے ہیں ،یہاں ٹیلنٹ بہت زیادہے ملک کا نام روشن کریں ۔انہو ں نے کہا کہ انہیں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خوشی ہوئی ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور وہاں ہونے والے ڈرون حملوں سے متعلق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان بھی ایک ڈاکو مینٹری بنا چکی ہیں اور ناقدین ریحام خان کے حالیہ بیان کو اسی ڈاکو مینٹری سے جوڑ رہے ہیں حالانکہ بادی النظر میں ریحام خان کے اس بیان کا مطلب خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...