بھارتی جنگی جنو ن کم نہ ہوسکا، پاکستان کے کامیاب تجربے کے اگلے ہی روز بھارت کا تجربہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہوسکا اور پاکستان کے غوری بلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے اگلے ہی روز بھارت نے تین ہزار کلومیٹرتک مار کرنیوالے ’اگنی 3‘ میزائل کا تجربہ کیاہے جس کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کیاگیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 3 میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقوں پر مشتمل ضلع بدرک میں کیا گیا۔ 16 میٹر طویل اور 48 ٹن وزنی اگنی 3 میزائل ڈیڑھ ٹن روایتی اور جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ زمین سے زمین پر 3ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگنی تھری کی تنصیب کے لیے موبائل سسٹم موجود ہے اوراِسے بھارت میں کسی بھی جگہ پر باآسانی نصب کیاجاسکتاہے ۔